Tuesday, April 23, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، مرادشاہ نے بھی نظرثانی اپیل دائرکردی

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، مرادشاہ نے بھی نظرثانی اپیل دائرکردی
February 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نظرثانی اپیل دائرکردی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بڑے آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کے بعد سندھ کے  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی  جعلی  بینک اکاؤنٹس کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ۔ بلاول ، فریال ، آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  جعلی اکاؤنٹس سے کوئی تعلق ثابت نہ کر سکی ،  مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنا اور عملدرآمد بنچ تشکیل دینا بلا جواز  ہے ۔ وزیر اعلیٰ نےنظر ثانی اپیل میں بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی منظوری دی  جس کی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے پیش کی   جبکہ تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے عدالت کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے نظرثانی کی درخواست 12 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی ، ایڈووکیٹ  لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  میرے موک کو نیب  کی جانب سے کارروائی کا سامنا ہے ، الزام ثابت ہونے تک موکل معصوم ہے ، بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔