Friday, April 26, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل سنچورین میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل سنچورین میں کھیلا جائیگا
February 5, 2019
 سنچورین (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ شاہین پروٹیز کے ملک میں جا کر جیتنا بھول گئے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد اپنے فیورٹ فارمیٹ میں بھی سیریز ہار گئے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے 192 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 186 رنز ہی بنا سکی۔ دوسرے میچ میں بھی کامیابی نے جنوبی افریقہ کے قدم چومے اور جنوبی افریقہ نے 7 رنز سے میدان مارا۔ دوسرے  ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  ، جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ۔ اوپنر ہینڈرکس نے  28 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے  ، ان کی اننگز 3 چوکوں سے مزین تھی ۔ ساتھی اوپنر جینمن ملان نے  بھی جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے ۔ وہ عماد وسیم کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وینڈر ڈوسن تھے  ، جنہوں نے چار فلک شگاف چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں تیزی پید اکی  ۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ تھما بیٹھے ۔ کپتان ڈی اے ملر نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 188 تک پہنچانے میں اہم کردار ادایا کیا ۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے ۔