Tuesday, April 16, 2024

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
February 2, 2019
جوہانسبرگ ( 92 نیوز ) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ  ٹی 20 سریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میں کلین سوئپ ، ون ڈے میں ناکامی کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی شکست کے سائے شاہینوں  کے سر پر منڈلانے لگے ۔  پاکستان پہلا ٹی 20 میچ جنوبی افریقہ سے ہار چکا ہے جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں  0-1 کی برتری حاصل ہو چکی ہے ۔ سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ، سر اٹھا کر وطن واپس آنے کے لئے  شاہینوں کے پاس اب کسی غلطی کی گنجائش  نہیں ۔ میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کے خلاف دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کیا ہے۔ دوسری جانب  انجری کا شکار پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستانی کپتان شعیب ملک کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے  کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے 34رنز درکار ہیں۔ پہلے ٹی 20 میں پروٹیز نےگرین شرٹس کو چھ رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔