Friday, March 29, 2024

21 رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل، وزیراعظم شہباز شریف سربراہ

21 رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل، وزیراعظم شہباز شریف سربراہ
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے 21 رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف سربراہ ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، سلیم مانڈوی والا، مریم اورنگزیب، عائشہ غوث پاشا، ڈاکٹرمصدق ملک، طارق پاشا، ڈاکٹر عاصم حسین شامل ہیں۔ میاں محمد منشا، محمد علی، عارف حبیب، عاطف باوجوہ اور فیصل فرید بھی کونسل ارکان میں شامل ہیں۔ وقار احمد ملک اور سلمان احمد بھی قومی اقتصادی کونسل کے ارکان ہوں گے۔

قومی اقتصادی کونسل برآمدات، درآمدات کی مانیٹرنگ کرے گی اور صوبوں کو وفاق سے ملنے والی رقوم کا تعین کرے گی۔ قومی اقتصادی کونسل سبسڈیز کا فیصلہ کرے گی۔