Thursday, April 25, 2024

چوتھا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت

چوتھا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت
January 27, 2019
 جوہانسبرگ (92 نیوز) ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ جنوبی افریقن ٹیم کینسر سے آگاہی کیلئے پنک کٹ پہن کر میدان میں اتری۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو،ایک کر برتری حاصل ہے ۔ گرین شرٹس  سیریز برابر کرنے کےلیے میدان  میں اتری جبکہ  پروٹیز کی نظریں سیریز اپنے نام کرنے پر ہیں۔ پروٹیز کو 5 میچز  کی سیریز میں فتح حاصل کرنے کیلئے صرف ایک فتح کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب سرفراز الیون کے پاس  اب شکست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ایک بھی  غلطی سیریز  پروٹیز کی جھولی میں ڈال دے گی ۔ پنک ڈے پر کھیلے گئے تمام  چھ میچز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی سمیٹی، سیریز کا پہلا  میچ  جیتنے کے بعد قومی ٹیم کو اگلے دونوں میچز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ تیسرے ون ڈے میں  جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لیوس کے تحت پاکستان کو 13رنز سے شکست دی، پروٹیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ،ایک کی برتری حاصل ہے ۔