Thursday, March 28, 2024

ٹی 20 سیریز ، پاکستان نے اپنے پتے دکھا دیے

ٹی 20 سیریز ، پاکستان  نے اپنے پتے دکھا دیے
January 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستان نے  اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد کریں گے ، تین مٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز  یکم تا چھ فروری کھیلی جائے گی ۔ پاکستانی ٹیم  میں  بابر اعظم ، فخر زمان ، آصف علی ، محمد حفیظ اور شعیب ملک  خدمات سر انجام دیں گے ۔ حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان بھی پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ آل راؤنڈرز میں پاکستان کو عماد وسیم، شاداب خان اور فہیم اشرف  کی مدد حاصل ہو گی جبکہ باؤلنگ کا شعبہ محمد عامر، حسن علی، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری سنبھالیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔