Friday, March 29, 2024

ون ڈے سیریز ، تیسرے میچ میں شاہینوں کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ون ڈے سیریز ، تیسرے میچ میں شاہینوں کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
January 25, 2019
 سنچورین (92 نیوز) ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شاہینوں نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں برتری کی جنگ شروع ہو گئی۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ عماد وسیم اور محمد عامر کی شمولیت جبکہ پروٹیز اسکواڈ میں ڈیل اسٹین اور ڈی کاک کی واپسی ہے۔ سرفرازاحمد  نے کہا فلکوایو نے معافی قبول کر لی  امید ہے جنوبی افریقن عوام بھی معاف کر دے گی۔ دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو   5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی ۔ شاہین اور پروٹیز آج پھر آمنے سامنے ہوں گے، قومی ٹیم جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ڈوپلیسز الیون بھی سیریز میں برتری کی کوشش کرے گی ، پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔ گرین شرٹس نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا اور پہلا میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کیا ، محمد حفیظ اور امام الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا ۔ سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز نے میدان مارا اور ایک سنسنی خیز میچ کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ کپتان سرفرازاحمد پر نسلی تعصب پر مبنی جملوں کی وجہ سے 3 سے 5 میچز کی پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے،سرفراز پر پابندی کی صورت میں ٹیم کی کمان شعیب ملک کے ہاتھ دیے جانے کا امکان ہے۔