Thursday, April 18, 2024

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا
January 22, 2019
ڈربن ( 92 نیوز) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبانوں نے مہمانوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ، پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نےپروٹیز کیخلاف دوسرا ون ڈے جیتنے پر  نظریں جما لیں ، قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں ہار  کا بدلہ چکانے کی ٹھان لی ۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کل ڈربن میں  آمنے سامنے ہوں گے ، امام الحق اور محمد حفیظ نے پہلے ون ڈے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے پروٹیز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔