Friday, April 26, 2024

منی لانڈرنگ کی جے آئی ٹی میں انور مجید و اہلخانہ کی بیرون ملک جائیدادوں کا انکشاف

منی لانڈرنگ کی جے آئی ٹی میں انور مجید و اہلخانہ کی بیرون ملک جائیدادوں کا انکشاف
December 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سندھ میں میگا منی لانڈرنگ کی جے آئی ٹی میں انورمجید اور ان کے اہلخانہ کے نام پر بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادوں کا انکشاف ہواہے ،لندن،دبئی  فرانس اور ترقی میں  جائیدادیں  بنائی گئیں۔ میگا منی لانڈرنگ  کی جے آئی ٹی  میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ، انورمجیداوران کے اہلخانہ کی بیرون  ملک اربوں روپے کی جائیداد سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق انورمجیداوران کے اہلخانہ نے لندن میں پانچ ارب ساٹھ کروڑ روپے کی جائیدادبنائی ،دبئی میں نو ارب چوبیس کروڑ روپے کی جائیداد بھی سامنے آگئی جبکہ انورمجیداوران کے اہلخانہ نے فرانس اور ترکی  میں بھی اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ رپورٹ کے مطابق   انور مجید نے دبئی میں مختلف کمپنیاں کھول کر  بیرون ملک جائیدادیں خریدیں ، انورمجیداوران کے اہلخانہ کی بیرون ملک جائیدادوں کی کل مالیت 14 ارب چوراسی کروڑ روپے ہے۔