Wednesday, May 8, 2024

2050 تک دنیا کے چوتھے انسان کو سماعت کا مسئلہ ہو سکتا ہے ، ڈبلیو ایچ او

2050 تک دنیا کے چوتھے انسان کو سماعت کا مسئلہ ہو سکتا ہے ، ڈبلیو ایچ او
March 2, 2021

جنیوا (92 نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ’’سماعت ‘‘ سے متعلق پہلی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا کی آبادی کا ہر چار میں سے ایک شخص کو سماعت کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق  تقریباً اڑھائی ارب افراد کسی نہ کسی سماعت کے مسئلےسے دوچار ہوں گے ،اگر کو حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو 70 کروڑ افراد کو ائیر کئیر سروسز کی ضرورت ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق  سننے کی صلاحیت سے محرومی ہماری کمیونیکیشن، تعلیم اور روزگار کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے، سننے کی صلاحیت سے محرومی دماغی صحت اور تعلقات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔