واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) - 2023 کا سب سے روشن اور بڑا چاند سُپر بلیو مون آج دیکھا جائے گا۔
چاند معمول سے 7.2 فیصد بڑا اور 15.7 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ چاند رواں ماہ میں دوسری بار زمین سے قریب تر ہوگا۔
ناسا کے مطابق، سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند مکمل ہو تا ہے ۔ناسا کا کہنا ہے کہ واقعات کے درمیان زیادہ سے زیادہ 10 سال لگ سکتے ہیں اور اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا چاند دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا، جبکہ آخری سپر بلیو مون 31 جنوری 2018ء کو نمودار ہوا تھا۔