Friday, March 29, 2024

2022میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، فواد چودھری کا اعلان

2022میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، فواد چودھری کا اعلان
July 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلا باز کے انتخاب کا طریقہ کار اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1154293486482538496 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے۔ ان میں سے 25 افراد حتمی مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں 'انشاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور یہ پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 25 اکتوبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ حکومت نے پہلے پاکستانی خلاباز کو خلاء میں بھیجنے کی منظوری دے دی ہے اور خلائی پروگرام کے تحت پہلا پاکستانی آئندہ 4 سالوں کے اندر خلاء میں بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا  پہلا پاکستانی شخص فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے چینی ادارے ‘چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے تعاون سے خلاء میں جائے گا۔