Monday, May 20, 2024

2022 بڑے مگرمچھوں کی گرفتاریوں کا سال ہوگا، شہزاد اکبر

2022 بڑے مگرمچھوں کی گرفتاریوں کا سال ہوگا، شہزاد اکبر
December 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا 2022 بڑے مگرمچھوں کی گرفتاریوں کا سال ہوگا۔

مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے شروع میں شہبازشریف کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی اداروں کو مضبوط کیا، اداروں نے محنت کرکے ثبوتوں کے ساتھ کیسز عدالتوں میں پیش کیے۔ شہبازشریف اور حمزہ کیخلاف ایف آئی اے نے مضبوط کیس تیار کیا۔ جوڈیشل ریفارمز پر کام ہو رہا ہے۔