Monday, May 20, 2024

2020ء، لاہور میں 220 بچے جنسی جرائم کا شکار، بچی سمیت 3 قتل، کئی اغواء

2020ء، لاہور میں 220 بچے جنسی جرائم کا شکار، بچی سمیت 3 قتل، کئی اغواء
December 29, 2020

لاہور (92 نیوز) دوہزار بیس بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے حوالے سے خوفناک سال رہا، لاہور میں بچوں کے 220 واقعات رپورٹ ہوئے، دو بچوں اور ایک بچی کو قتل بھی کیا گیا جبکہ کئی معصوم اغوا کر لیے گئے۔

2020ء میں اغوا، زیادتی اور قتل کے پے درپے واقعات سے مستقبل کے معمار، خوف کا شکار ہوگئے۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کا سب سے بڑا شہر بچوں کے ليےغير محفوظ ہونے کا تاثر جڑیں پکڑ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سال کے دوران ایک سو چوبیس بچے بدفعلي کا نشانہ بنے، دو کو قتل کر ديا گيا، چھیانوے بچياں جنسي درندگي کي بھينٹ چڑھیں، ایک کو زيادتی کے بعد موت کے گھاٹ بھی اتار کر انسانیت کو شرمندہ کیا گیا۔

کم سنوں کے اغواء کے تین سوپچاس واقعات پولیس ریکارڈ کا حصہ بنے، اکسٹھ کا سراغ نہ مل سکا۔

بچوں کے اغواء کی وارداتوں کی ریٹنگ میں داتا کی نگری ٹاپ آف دی لسٹ رہی۔

پوليس کا دعویٰ ہے کہ بچوں کے ساتھ زيادتی ميں ملوث ایک سوترپن ملزمان کو گرفتار کيا جا چکا ہے جبکہ چاليس کيسز کی تفتيش جاری ہے۔