Thursday, May 9, 2024

2020ء، حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

2020ء، حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
November 16, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف سال 2020 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔ لاہور قلندرز کی دریافت، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف چھا گئے، پاکستانی فاسٹ باؤلر سال 2020 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے سال 2020میں ٹی ٹوئنٹی میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ حارث رؤف آسٹریلیا کی بگ بیش کرکٹ لیگ میں تیز رفتار گیندوں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا چکے ہیں۔