Tuesday, May 14, 2024

2020 تیسری سہ ماہی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت

2020 تیسری سہ ماہی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مالی سال 2019-20 کی تیسری سہ ماہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے بہترین ثابت ہوئی، انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے کو پیچھے چھوڑ کر 1800 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

مالی سال 2019-20 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال مثالی رہی، ایمرجنگ اور سرحداتی اقتصادی ڈھانچوں کی کارکردگی میں پاکستان ٹاپ پر رہا۔

بیرون ملک اقتصادی ماہرین کی نظر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کارکردگی کو قابل ستائش ٹھہرایا گیا، ٹنڈرا کے سی آئی او کے مطابق فی شئیر آمدن اور سیلز کے لحاظ سے یہ کواٹر بہترین ثابت ہوا۔

مالی سال 2019-20 کی تیسری سہ ماہی میں فارن کرنسی اور پاکستانی روپیہ دونوں میں فی شئیر آمدن تاریخی بلندی پر پہنچی، فنانشنل تجزیے بھی مثبت رہے، سٹاک بیلنس شیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، تقابلی جائزوں میں پاکستان اسٹاک پہلے کبھی 1400 پوائنٹس اضافے سے آگے نہیں جا سکی تھی۔