Thursday, April 25, 2024

2019کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے پیٹر ہیڈ کے نام

2019کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے پیٹر ہیڈ کے نام
October 10, 2019
اسٹاک ہوم (92 نیوز)2019 کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے پیٹر ہیڈ کے نام رہا۔ 2018 کا ادب کا نوبل انعام پولینڈ کے اولگا ٹوکارزو نے جیت لیا۔ سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ ادب کے 2 نوبل انعامات کا اعلان کردیا۔ 2018 کا ادب کا نوبل پولینڈ کی خاتون لکھاری 57 سالہ اولگا توکارزک جبکہ 2019 کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے شاعر، ناول نگار اور افسانہ نگار 76 سالہ پیٹر ہینڈ کے نام کر دیا گیا۔ گزشتہ برس اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ نوبل پرائز کی ادب کمیٹی کی جج  کے شوہر  پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آنے پر نوبل ادب کمیٹی کے تین ارکان عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔ کمیٹی نے اسی معاملے کی وجہ سے سال 2018 میں ادب کا نوبل انعام نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2019 میں بیک وقت 2 انعامات دیئے جائیں گے۔ کمیٹی کے مطابق دونوں ناول نگار و ادیبوں کو ان کی ادبی خدمات، اچھوتے خیالات اور آسان زبان میں اظہار خیال کی وجہ سے ادب کا نوبل انعام دیا جا رہا ہے۔