Tuesday, May 21, 2024

2019، کراچی سے 375 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں

2019، کراچی سے 375 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں 2019 میں 375 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی دل دہلا دینے والی سالانہ رپورٹ سامنے آگئی۔ [caption id="attachment_260087" align="alignnone" width="899"]2019، کراچی، 375 نومولود بچوں، لاشیں ملیں، 92 نیوز 2019، کراچی سے 375 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں[/caption] ترجمان ایدھی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے بچوں کی لاشیں ملیں، تمام لاشوں کی تدفین ایدھی قبرستان میں کی گئی۔ جنوری میں 20، فروری میں 31، مارچ میں 24، اپریل میں 35، مئی میں 17،جون 29، جولائی میں 35، اگست میں 40، ستمبر میں 18، اکتوبر میں 22، نومبر میں 20 اور دسمبر میں 22 لاشیں ملیں۔