لاس اینجلس (92 نیوز) 2019 ہالی ووڈ کیلئے نہایت کامیاب رہا، جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو تفریح کے بہترین مواقع ملے وہی فلمسازوں نے بھی اربوں ڈالر کمائے۔
سب سے زیادہ کمائی کا اعزاز مارولز کی ’’
ایونجرز اینڈ گیم ‘‘ نے کی۔ جسے دنیا بھر کے ناظرین سے بھرپور پذیرائی ملی۔ سپر ہیروز کی یہ فلم مجموعی طور پر 2ارب 80 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے اینی میٹڈ فلم
’’دی لائن کنگ‘‘ کے ری میک نے کمائے،، جنگل کے راجہ کی داستان اب تک ایک ارب پینسٹھ کروڑ سے زائد بزنس کرچکی ہے۔
’’ سپائڈر مین فار فرام ہوم ‘‘سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے،، جس نے ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر سے زائد رقم اپنے نام کی۔
مارولز کی جانب سے رواں برس ایک خاتون سپر ہیرو کو متعارف کرایا گیا، جسے دنیا بھر میں شائقین نے خوب پسند کیا،
’’ کیپٹن مارول ‘‘ ایک ارب بارہ کروڑ ڈالر سے زائد کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
زیادہ پیسے کمانے والی پانچویں فلم کا اعزاز بچوں و بڑوں میں یکساں مقبول
’’ ٹوائے اسٹوری فور ‘‘ کا رہا، جس نے کُل ایک ارب تہرتر لاکھ ڈالر سمیٹے۔