Friday, May 17, 2024

2018ء کا الیکشن برداشت کیا، چاہتے تھے جمہوریت چلتی رہے، شاہد خاقان عباسی

2018ء کا الیکشن برداشت کیا، چاہتے تھے جمہوریت چلتی رہے، شاہد خاقان عباسی
December 3, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج بات پاکستان کو بچانے کی ہے۔ 2018ء کے الیکشن کو برداشت کیا، چاہتے تھے جمہوریت چلتی رہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہورمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تکالیف کے سوا کچھ نہیں دیا، ہر آدمی پریشان ہے، پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ پارلیمنٹ بھی چلے اور ملک بھی، لیکن قوم کے حالات خراب ہوتے چلے گئے۔ 13 دسمبر کا جلسہ پی ایم ایل این کا بھی جلسہ ہے اور پی ڈی ایم کا بھی ہے۔ ہمارا مقصد حصول اقتدار نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی ایک مثبت کام دکھا دیں، اس حکومت کو عوام نہیں لے کر آئی، تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں، ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہئے۔ آج ہم سب نے اس تحریک میں حصہ لے کر اس کو کامیاب بنانا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا تمام جلسے تاریخی جلسے تھے، ملتان میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، لاہور کا جلسہ تاریخ ساز ہونا چاہئے۔ لاہور کے جلسے ایک ترقی کی ابتدا ہو گی۔

روزگار دینے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ ملک میں ترقی ہو، ہم نے بہت ماڈل دیکھیں ہیں، یہ ماڈل نہیں چلتے، عمران خان کا ماڈل ناکام ہوگیا۔ آج دنیا ساری ترقی کر رہی ہے، پاکستان ترقی نہیں کر رہا۔