Saturday, May 18, 2024

2018 پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا، آرمی چیف

2018  پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا، آرمی چیف
January 1, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے سال کی آمد کے موقع پر پیغام آ گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ایک یاد گار سال کا اختتام ہو گیا۔ 2018 پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا۔
نئے سال کی آمد کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک یادگار سال کا اختتام ہو گیا۔ 2018 پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا جس میں بڑے داخلی و خارجی چیلنجز درپیش ہوں گے۔ چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اہداف کا حصہ طے کر لیا باقی کام متحد ہو کر سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔
ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آرمی چیف کا یہ پیغام شئیر کیا جس کے ساتھ آرمی چیف کی ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں وہ بظاہر ایک صوفے پر براجمان ہیں اور مسکرا رہے ہیں۔