دیر (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی کی گئی، جعلی حکومت مسلط کی گئی۔
جمعرات کو تقریف سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے، آئین واضح کرتا ہے کہ حکمیت اللہ کی ہے، اسلام پاکستان کا مملکت مذہب ہے، ہمارے ایوانوں میں وہ لوگ جاتے ہیں جنہیں اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن بولے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کے قریب پہنچایا، پی ڈی ایم نے ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔