Friday, April 19, 2024

2018-19 کے بجلی چوری کے اعداد و شمار جاری

2018-19 کے بجلی چوری کے اعداد و شمار جاری
November 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزرات توانائی نے دوہزار اٹھارہ تا انیس کے بجلی چوری کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری روکنے میں قومی سطح پر صرف 0.61 فیصد کامیابی حاصل ہو سکی۔ بلوچستان میں 2017-18 کے مقابلے میں بجلی چوری 1.19 فیصد بڑھ گئی۔ خیبر پختونخوا میں بجلی چوری روکنے میں صرف 1.10 فیصد بہتری آئی ۔ دستاویز کے مطابق سندھ میں صرف 0.11 فیصد بجلی چوری پر قابو پایا گیا۔ پنجاب میں بجلی چوری میں صرف 0.58 فیصد کمی لائی جا سکی۔ چوری روکنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے مجمودی طور پر 28 ارب روپے کا فنڈ حاصل کیا گیا۔