Thursday, September 29, 2022

2018 میں آج کے دن الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوئی ، بلاول بھٹو

2018 میں آج کے دن الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوئی ، بلاول بھٹو

اسلام آباد ( 92 نیوز) بلاول بھٹو نے 25  جولائی کو یوم سیاہ قرار دیدیا، کہا کہ 2018 میں آج کے دن الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوئی۔  ملک کا جتنا نقصان سلیکٹڈ نے کیا ماضی میں کبھی نہیں ہوا، شہباز شریف عید کے بعد اے پی سی کی صدارت کریں گے۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر تیر چلا دیئے،  25 جولائی کو یومِ سیاہ قرار دے دیا کہا دو سال قبل 25 جولائی کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، سلیکٹڈ عمران کوجانا پڑے گا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی نے کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس اسمبلی میں لانے کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے۔

بلاول بولے کہ نیب کو سیاسی انجیئنرنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے خلاف جھوٹی جے آئی ٹیز کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے ، چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف نے اپنے ایک منشورپرعمل نہیں کیا۔ ہروعدے پرمکرگئے۔