Friday, May 17, 2024

2017 میں سی ٹی ڈی تھانہ بنوں پر خودکش حملے میں مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

2017 میں سی ٹی ڈی تھانہ بنوں پر خودکش حملے میں مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
May 8, 2021

پشاور (92 نیوز) دو ہزار سترہ میں سی ٹی ڈی تھانہ بنوں پر خودکش حملے میں مطلوب تین دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ان دہشت گردوں کی گرفتاری پر 60 لاکھ روپے انعام مقرر کررکھا تھا۔

سی ٹی ڈی بنوں کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ڈاکٹر ظفراقبال، نورانی گل عرف مدنی اور شکور عرف حمیدی شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گرد دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے لوکل کمانڈر افسرعلی عرف پشتون اور لوکل کمانڈر الیاس عرف قاری بلال گروپ سے ہے۔ عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے غرض سے موجود تھے۔