Saturday, May 4, 2024

2016 میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ، نیکٹا رپورٹ

2016 میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ، نیکٹا رپورٹ
January 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2016 میں پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
نیکٹا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے تیسرے سے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے باعث بھارت تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 27.33 فیصد کمی آئی ، 2015 میں دہشت گردی کے 1010 جبکہ 2016 میں 734 واقعات رونما ہوئے۔
دوسری جانب بھارت میں سال 2015 میں 798 جبکہ 2016 میں 927 واقعات رونما ہوئے۔
بھارت میں ایک سال کے دوران دہشت گردی واقعات میں 16.17 فیصد اضافہ ہوا۔ دہشت گردانہ واقعات کے باعث بھارت چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کا سامنا کرنے والے ممالک میں عراق پہلے جب کہ افغانستان دوسرے نمبر ہے۔