Thursday, April 25, 2024

بیجنگ : روبوٹک ایجادات نے ورلڈ روبوٹ کانفرنس کے شرکاءپر سحر طاری کر دیا

بیجنگ : روبوٹک ایجادات نے ورلڈ روبوٹ کانفرنس کے شرکاءپر سحر طاری کر دیا
October 25, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس جاری ہے۔ ایونٹ میں دنیا بھر کے جدید ترین روبوٹس حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ عالمی روبوٹ کانفرنس میں امریکہ‘ جاپان‘ جنوبی کوریا اور چین کے انجینئرز نے اپنی روبوٹک ایجادات سے سب کو حیرت زدہ کر رکھا ہے۔ نمائش کی خاص بات یہاں موجود روبوٹک کاریں اور دیگر جدید مشینری ہے۔ روبوٹک نمائش کا مقصد دنیابھر میں روبوٹک ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔ نمائش میں بیڈمنٹن‘ فٹ بال کھیلنے والے روبوٹس سے لیکر فیکٹریوں میں کام کرنے والے روبوٹس تک شامل ہیں۔