Thursday, April 18, 2024

2014ء دھرنے میں کارکنان ہلاکت پر نواز شریف کیخلاف درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ

2014ء دھرنے میں کارکنان ہلاکت پر نواز شریف کیخلاف درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ
October 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) 2014ء کے دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت کر دی۔ نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج ہو گا یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل شاہ محمود قریشی نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے اخراج رپورٹ بناتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ بناتے وقت مدعی کو نوٹس ہی نہیں کیا۔ جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے جوڈیشل نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر ہے آپکو سن لیا ہے آئندہ ہفتے فیصلہ کر دینگے۔ 2014 دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔