Wednesday, May 1, 2024

2008 کے بعد شہباز شریف فیملی کی فیکٹریاں منی لانڈرنگ کے پیسے سے بنائی گئیں ، شہزاد اکبر

2008 کے بعد شہباز شریف فیملی کی فیکٹریاں منی لانڈرنگ کے پیسے سے بنائی گئیں ، شہزاد اکبر
November 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا 2008 کے بعد شہباز شریف فیملی کی ملیں اور فیکٹریاں منی لانڈرنگ کے پیسے سے بنائی گئیں شہزاد اکبر کا کہنا تھا میگامنی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی گئی۔ لوٹا ہوا دھن بینکوں کے ذریعے سفید کیا گیا۔ نصرت شہباز کے نام پر جعلی ٹی ٹیز آئیں۔ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں 16 ملزم، 4 اشتہاری ہیں۔ تمام چیزیں ثبوت کی صورت میں ریفرنس میں شامل ہیں۔ شہباز شریف فیملی نے 7.3 ارب کے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔