Saturday, July 27, 2024

آئی ایس پی آر نے کرتارپور کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری جاری کردی

آئی ایس پی آر نے کرتارپور کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری جاری کردی
November 27, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا جس سے دنیا بھر میں  موجود سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور فیصلے کا پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے  کرتار پور کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری جاری کر دی ہے جس میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی دیکھ بھال کی عکاسی کی گئی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کل کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد  رکھیں گے ۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں بھارتی وفد لاہور پہنچ چکا ہے ۔