Sunday, October 2, 2022

200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید

200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید
August 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔

شیخ رشید نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہو گا اور شہباز گھر جائے گا۔ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔ انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق میں ہے جب کہ یہی تاخیر ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جا سکتے۔ 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب ہی کو نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش بھی نکلے گی۔ پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔