Wednesday, April 24, 2024

20 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کیلئے آن لائن پروفائل کا قانون متعارف

20 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کیلئے آن لائن پروفائل کا قانون متعارف
July 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔ 20 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کیلئے آن لائن پروفائل کا قانون متعارف کروا دیا گیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس میں نئی شق 114 اے شامل کر دی گئی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کا کہا مان لیا۔ قانون کے تحت ٹیکس گزار کو بینک اکاؤنٹ ، یوٹیلیٹی کنکشن ، اسٹوریج ، پرچون ، کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔ صنعتی پیداوار کا حجم بھی بتانا لازمی ہو گا۔ لیز پر دیئے گئے کاروبار اور پراپرٹی کی تفصیلات کے ساتھ پروفائل میں آمدن کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کرنا ہو گی۔ دستاویزات کے مطابق ٹیکس گزار ہر 3 ماہ بعد پروفائل کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ نان پرافٹ اداروں ، ٹرسٹ اور فلاحی اداروں پر بھی قانون کا اطلاق ہو گا۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جو ٹیکس گزار آن لائن پروفائل نہیں دے گا اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔