Friday, April 19, 2024

20 سے 50 سالہ افراد کیلئے پنجاب روزگار اسکیم آگئی

20 سے 50 سالہ افراد کیلئے پنجاب روزگار اسکیم آگئی
October 23, 2020
لاہور (92 نیوز) 20 سے 50 سال تک کے مرد حضرات، خواتین، خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے لئے پنجاب روزگاراسکیم آگئی، تیس ارب سے زائد کے آسان اقساط پر قرضے دیئے جائیں گے۔ تیس ارب روپے کی پنجاب روزگاراسکیم!، پنجاب روز گار اسکیم کے لیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔ معاہدے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی جمیل احمد جمیل اوربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔ بینک آف پنجاب، پنجاب روزگار اسکیم کے لئے کامیاب درخواست گزاروں کو آسان شرائط پر فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔ نوجوان ہی نہیں بلکہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے۔ پنجاب روزگار سکیم سے 20 سے 50 سال تک کے مرد حضرات، خواتین، خصوصی افراد اور خواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں حفیظ سنٹرلاہور میں آتشزدگی سے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ تاجروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے حتمی پلان طلب کرلیا۔