Thursday, May 9, 2024

20 سال سے افغانستان میں موجود برطانوی فوجی، سفارتی عملہ ملک واپس چلا گیا

20 سال سے افغانستان میں موجود برطانوی فوجی، سفارتی عملہ ملک واپس چلا گیا
August 29, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) 20 سال سے افغانستان میں موجود برطانوی فوجی اور سفارتی عملہ واپس اپنے ملک چلا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کہتے ہیں اپنی زندگی میں کبھی ایسا آپریشن نہیں دیکھا، دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ نے انخلا کا سب سے بڑا آپریشن مکمل کیا۔

ٹویٹ کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا برطانیہ نے آپریشن پٹنگ کے دوران 2 ہفتوں میں 15 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا۔