Thursday, April 18, 2024

2 سال کی پابندی لگائیں کہ عورت جائیداد گفٹ نہ کر سکے، صدر مملکت

2 سال کی پابندی لگائیں کہ عورت جائیداد گفٹ نہ کر سکے، صدر مملکت
March 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا 2 سال کی پابندی لگائیں کہ عورت جائیداد گفٹ نہ کر سکے۔ صدر مملکت عارف علوی نے ویمن ڈے پر خواتین کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا انہوں نے وزیر قانون سے کہا ہے ایسی قانون سازی کریں کہ والد کی وفات کے بعد دو سال تک وراثتی جائیداد تحفے میں دینے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا سروے کرایا جائے تو معلوم ہو گا زیادہ تر خواتین کو وارثت میں حصہ نہیں ملتا۔ اللہ فرماتا ہے جو خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں دیتا وہ جہنمی ہے۔ صدر مملکت نے کہا عورت کی وراثت کی بات مسجد اور منبر سے نکلنی چاہیے،علمائے کرام کو مساجد میں وراثت کی تلقین کرنی چاہیے۔