Thursday, May 2, 2024

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں ایم کیو ایم حقیقی کے2ٹارگٹ کلرسمیت 6 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں ایم کیو ایم حقیقی کے2ٹارگٹ کلرسمیت 6 جرائم پیشہ افراد گرفتار
October 12, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائی کر کے2 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلا تکےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے کلاف کارروائیاں جاری ہیں ،لانڈھی، کورنگی اور بن قاسم کے علاقوں سے کارروائی کے دوران  6 جرائم پیشہ افراد  کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں 2 ٹارگٹ کلرز شامل ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے 2 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ 2 کا تعلق بی ایل اے سے ہے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی۔ ادھر ناظم آباد نمبر 1 سے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ترجمان کے مطابق مشکوک شخص سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔