Sunday, May 12, 2024

19سالہ حیدرعلی نےپہلےمیچ میں شاندار اننگز کھیل کردھوم مچا دی

19سالہ حیدرعلی نےپہلےمیچ میں شاندار اننگز کھیل کردھوم مچا دی
September 2, 2020

مانچسٹر ( 92 نیوز) ویل ڈن حیدر علی ، انگلینڈکیخلاف ٹی 20 ڈیبیو کرنیوالے 19سالہ حیدر علی نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے ہر طرف دھوم مچادی ، سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں،شائقین اور تجزیہ کاروں نے حیدر علی کو قومی ٹیم کا مستقبل قراردیدیا۔

انگلینڈکیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں54 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلنے پر سوشل میڈیا پر 19سالہ حیدر علی کو شاندارخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔

انگلینڈکے سابق کپتان مائیکل وان نے لکھا لگتا ہے پاکستان کو ایک سنجیدہ کھلاڑی مل گیا ،آئی سی سی نے انکی تصویر پر شاندارکیپشن جما تے ہوئے لکھا ۔

سابق کپتان  وسیم اکرم نے میچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کو جس دلیرکھلاڑی کی ضرورت تھی ،وہ حیدر علی کی صورت میں مل گیا ، قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے حیدر علی کے جارحانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی ٹیم کی شاندار دریافت قراردیا ۔

سینئر کرکٹ تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے لکھا حیرت ہے حیدر علی کو پہلے دو میچوں میں کیوں نہیں کھلایا گیا ، کرکٹ تجزیہ کار بازید خان نے لکھا حیدر علی توقعات پر پورا اترے،سابق آسٹریلین اسپنر ٹام موڈی نے حیدر علی کو اسپیشل ٹیلنٹ قراردیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹرفیصل جاوید خان،گلوکار عاصم اظہر سمیت ہزاروں صارفین نے حیدر علی کو پاکستان کرکٹ میں خوشگواراضافہ قراردیا۔