Tuesday, April 23, 2024

1990ء میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے 21لاکھ، 2018ء میں 10 ارب ہوگئے، شہبازگل

1990ء میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے 21لاکھ، 2018ء میں 10 ارب ہوگئے، شہبازگل
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا 1990ء میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے 21لاکھ، 2018ء میں 10 ارب ہوگئے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بچوں نے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔ 1990 میں شہبازشریف اور ان کے بیوی بچوں کی مالیت21 لاکھ روپے تھی، 2018 میں خاندان کا ہرفرد ارب پتی ہوگیا۔

شہاز گل کا کہنا تھا کہ ملک مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے، 1998 میں انہوں نے ایک کروڑ 48 لاکھ کا ٹیکس دیا، عوام کے پیسوں سے رائے ونڈ محل کی دیواریں بنائی گئیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ فائدہ ہو یا نقصان عمران خان کرپٹ ٹولے سے ہاتھ نہیں ملائےگا۔ اپوزیشن جتنا مرضی اتحاد کرلے، احتساب سے نہیں بچ سکے گی۔