Saturday, April 20, 2024

1971ء کی جنگ کے غازیوں، بہاری برادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں تقریب

1971ء کی جنگ کے غازیوں، بہاری برادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں تقریب
December 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) 1971ء کی جنگ کے غازیوں اور بہاری برادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔

پشاور، ملیر حیدر آباد کے بعد لاہور میں بھی 1971ء کی جنگ میں حصہ لینے والے ریٹائرڈ فوجی افسروں اور بہاری کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔

تقریب کا مقصد بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ان افسروں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو مشرقی پاکستان میں سول آرمی فورسز کا حصہ تھے۔

تقریب میں 263 سے زیادہ غازیوں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ 1971ء کی جنگ میں حصہ لینے والے افسروں اور ان کے عزیز و اقارب کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔