Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

1971ء کی جنگ کے ہیرو فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دستاویزی فلم جاری

1971ء کی جنگ کے ہیرو فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دستاویزی فلم جاری
December 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کی جانب سے 1971ء کی جنگ میں شہادت پانے والے فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید تمغہ جرأٔت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

1971ء کی جنگ کے ہیرو فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید کے جنگی کارناموں پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی اجراء کردہ دستاویزی فلم میں قوم کے بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فلائنگ آفیسر نسیم نثار بیگ شہید دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت سینہ سپر رہے،،فلائنگ آفیسر نسیم وطن عزیز کیلئے عظیم قربانی دیتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔