Thursday, March 28, 2024

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فوج نے جراٌت اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں: شہبازشریف

 انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فوج نے جراٌت اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں: شہبازشریف
September 6, 2016
لا ھور (92 نیوز) – وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔ پاک فوج نے جراٌت اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج نے ملکی دفاع کے لیے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ کوئی میلی آنکھ سے پاک وطن کی جانب دیکھ بھی نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنگ ستمبر میں قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا ثبوت دیا آج بھی اسی قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایسا روشن باب ہے جس میں پاک فوج نے دلیری اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلا ف آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ کامیاب آپریشن نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔