Wednesday, April 24, 2024

یویفا نیشنز لیگ میں اٹلی اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

یویفا نیشنز لیگ میں اٹلی اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
October 15, 2018
لندن ( 92 نیوز)  یویفا نیشنز لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، اٹلی اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ  آئر لینڈ اور ڈنمارک کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ یویفا نیشنز لیگ میں ایکشن اور تھرل سے بھرے مقابلے جاری ہیں، ٹائٹل کی دوڑ کے لیے ٹیموں کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔ اٹلی نے ایک مشکل مقابلے کے بعد پولینڈ کو ایک صفر سے شکست دی،  میچ کا واحد گول اٹلی کے کرسٹیانو برگھی نے میچ نے آخر منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو فتح یاب کیا ۔ ایک اور مقابلے میں روس نے ترکی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ،روس کے رومن نے میچ کے 20 ویں منٹ میں بال کو گول کی راہ دکھائی اور روس کو برتری دلا دی ۔ ترکی نے میچ میں واپسی کے لیے خوب جان ماری مگر روس کے ڈیفنس نے ترکی کی ایک نہ چلنے دی اور میچ کے  78 ویں منٹ میں روس کے ڈینس نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ آئرلینڈ اور ڈنمارک کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔