Wednesday, May 1, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اجلاس، انتخابی کارکردگی پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اجلاس، انتخابی کارکردگی پر غور
October 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں  ضمنی انتخابات کے نتائج اور پارٹی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر ، نعیم الحق ، عثمان ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ، شفقت محمود ، شبلی فراز، فرخ حبیب اور افتخار درانی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں  ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ،معاشی صورت حال پر میڈیا کے سامنے پارٹی موقف  پیش کرنے پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی بیانیہ عوام تک پہنچانے کیلئے مسلسل میڈیا سے رابطے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھ اکہ  حکومتی مصروفیات کے باعث عوامی رابطوں میں تعطل رہا ،اپوزیشن نے فائدہ اٹھایا اور سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔