چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (92 نیوز) ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
خصوصی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسٹے کے باعث بغیر کارروائی جیل سماعت ملتوی کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے اہل خانہ سماعت کیلئے اڈیالہ پہنچے تھے۔
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔