Thursday, May 2, 2024

19 کروڑ پاؤنڈ کرپشن کیس کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں، فیصل واوڈا

19 کروڑ پاؤنڈ کرپشن کیس کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں، فیصل واوڈا
May 24, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سابق رہنماء پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 19 کروڑ پاؤنڈ کرپشن کیس کے ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہیں۔

نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر و دیگر کو فیض حمید نے بیرون ملک فرار کروایا۔ یہ تو چھوٹا سا کیس ہے ابھی بہت سے جرم سامنے آئیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کام صدرِمملکت نے عمران خان کے ساتھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی پابندی سے زیادہ والے کام کرچکی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جو ہوا اس میں پاکستان کا نقصان ہوا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نیب آفس میں بیان ریکارڈ کرا دیا، نیب نے کابینہ میٹنگ کے منٹس مانگ لئے۔