Saturday, April 20, 2024

18ویں ترمیم پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، سینیٹر شیری رحمٰن

18ویں ترمیم پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، سینیٹر شیری رحمٰن
July 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا 18 ویں ترمیم پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شیری رحمٰن نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پارلیمان اس وقت انڈر اٹیک ہے۔ افسوس حملہ حکومتی بینچوں سےکیا جا رہا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید بولے 18 ویں ترمیم اچھی مگر جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن نے پہلے دن سے تعمیری تنقید نہیں کی۔ سارے ادارے نقصان میں چھوڑ کر چلے گے ۔ طرز حکومت یہ تھا سرے محل بنائے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بنائے ۔ انکی ٹی ٹیز اوپر گئیں، عوام نیچے گئے ۔ سنیٹر فیصل جاوید بولے یہ کہتے تھے ملکر لوٹیں گے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں گے۔ کسی نے پوچھنا تک نہیں تھا ۔ چیئرمین سینیٹ نے سینٹر فیصل جاوید کو ایجنڈے پر بات کرنے کی ہدایت کی۔ فیصل جاوید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ جاری رہا۔