Thursday, April 25, 2024

ووٹ کی رازداری کی پامالی ، بابر اعوان کے دستخط سے جمع کرایا گیا معافی نامہ مسترد

ووٹ کی رازداری کی پامالی ، بابر اعوان کے دستخط سے جمع کرایا گیا معافی نامہ مسترد
August 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری  کی پامالی پر بابر اعوان کے دستخط سے جمع کرایا گیا معافی نامہ مسترد کر دیا اور عمران خان کو کل اپنے دستخط سے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سرابرہی میں بینچ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مخالفین کوگدھا  کہنے کے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان نے معافی نامہ پیش کیا۔  الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے مخالفین کو  گدھا کہنے کے بیان پر معافی قبول کر لی۔ عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے معاملہ پر ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریری جواب جمع کرایا۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے ووٹ کی تصویر میڈیا کے کیمروں نے لی ۔ ووٹ ڈالتے وقت  بہت رش تھا، پولنگ اسٹیشن کی میزیں ٹوٹ گئیں، سکرینیں بکھر گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ زارداری کے معاملے پر بابر اعوان کے دستخط سے جمع کرایا گیا معافی نامہ مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہدایت کی کہ وہ  کل اپنے دستخط سے بیان حلفی جمع کرائیں۔ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیس کے فیصلے تک جاری نہیں ہو گا۔ .