Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک، ایازصادق کی غیر مشروط معافی قبول کر لی

الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک، ایازصادق کی غیر مشروط معافی قبول کر لی
August 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے  سردار ایاز صادق ، مولانا فضل الرحمان اور پرویز خٹک کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔ انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف وزریوں پر سپیکرسردار ایازصادق، ایم ایم اے کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور پرویز خٹک کے کیسز کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ سپیکرسردار ایازصادق، ایم ایم اے کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور پرویز خٹک  نے نازیبا الفاظ پر معافی مانگ لی۔ پرویز خٹک  خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور ان کے وکیل نے تحریری معافی نامہ اور ویڈیو بیان جمع کرایا جبکہ سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ان کے وکیل کامران مرتضی نے معافی نامہ جمع کرایا۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے سپیکر قوم اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کی اوقات یاد دلادی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ ایاز صادق اس دن ہمیں اوقات دکھا رہے تھے ۔ آج ایاز صادق دیکھ لیں ان کی کیا اوقات ہے۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان ،ایاز صادق اور پرویز خٹک کو تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ نازیبا زبان استعمال کرنے سے پرہیز کیا جائے۔ آئندہ ایسی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے معافی قبول کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا این اے 129 اور پرویز خٹک کا این اے 25 نوشہرہ، پی کے 61 اور پی کے 64 کے کامیابی کے نوٹیفیکشن  جاری کرنے کا حکم دیدیا۔