Wednesday, April 24, 2024

این اے 131،عمران خان نے دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

این اے 131،عمران خان نے دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ  چیلنج کر دیا
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) عمران خان نے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا ، چیئرمین تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر  کر دی ۔ عام انتخابات 2018 میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سعد رفیق کے مقابلے میں  زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جس پر خواجہ سعدرفیق نے لاہور ہائیکورٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی استدعا پر حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ  گنتی کا حکم دیا  مگر چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔ جسٹس مامون الرشید  درخواست پر سماعت کریں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات 2018 میں حلقہ این اے 73  سیالکوٹ  میں ریٹرننگ افسر نے فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ کو فراہم نہیں کیا ۔