Saturday, July 27, 2024

ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلیں

ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف  برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلیں
August 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی انایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف  برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلیںسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،  ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ ایف آئی اے نے برطانوی حکومت اور یو اے ای حکام سے بھی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگا ہے  ،  تفتیشی افسر نے متحدہ بانی کو مُلک دشمن سرگرمیوں اور کراچی میں قتل و غارت کا بھی ذمہ دار قرا ردیاہے ۔ برطانوی قانونی فرم نے پاکستان کا دورہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ، تفتیشی افسر نے سارے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت کو آگاہی  دے دی ۔ عدالت کو بتایا کہ ایم کیوایم بانی کیخلاف دیگر ملکوں سے بھی شواہد جمع کئے جارہے ہیں   اور  اب تک 69 بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں ۔ متحدہ کے ایم این ایز، سینیٹرز اورڈپٹی میئر کے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی ۔ایف آئی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعے دوسرے ملکوں سے معلومات منگوائی ہیں  ، مقدمے میں بابرغوری، سہیل منصور خواجہ ریحان منصور، ارشد وہرہ اور سینیٹر احمد علی سمیت دیگر شامل ہیں  لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔